جہلم شہر میں مہنگائی نے عوامی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا

جہلم: شہر میں مہنگائی نے عوامی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا، دکاندار سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے سے انکاری، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے اشیائے خوردونوش کو صارفین کی پہنچ سے کوسوں میل دور کر دیا۔

غریب اور متوسط طبقہ ارزاں نرخوں پر اپنے بیوی بچوں کو دال روٹی مہیا کرنے میں ناکام، اشیائے ضروریہ ،سبزی سمیت پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، خود ساختہ مہنگائی کرتے ہوئے دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔

دکانداروں کاکہنا ہے کہ ہمیں منڈی سے مہنگے داموں اشیاء خوردونوش ملیں گی تو ہم کس طرح صارفین کو کم نرخوں پر اشیاء فروخت کریں گے جبکہ دکاندار غیر معیاری اشیائے خودونوش انتہائی مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں۔

مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے نرخ مقرر کئے جانے کے باوجود شہری مہنگے داموں اشیائے خوردونوش لینے پر مجبور ہیں، انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نرخ ناموں پر دکاندار عمل درآمد کرنے سے انکاری ہیں۔

شہرکی عوامی، سماجی، فلاحی، شہری حلقوں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button