پی ٹی آئی ضلع جہلم کے تمام راہنما ایک پیج پر اور عمران خان کے ساتھ ہیں۔ چوہدری غلام احمد زمرد

جہلم: چوہدری غلام احمد زمرد یعقوب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے تمام اسٹیک ہو لڈرایک پیچ پر ہیں اور ہم ضلع بھر میں تنظیم سازی کر نے جا رہے ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے صدر چوہدری غلام احمد زمرد یعقوب نے کہا کہ تمام دوستوں کی رائے مشورے کا احترام کیا جا ئے گا کیونکہ ہمیں عمران خان اور پی ٹی آئی کے لئے کام کرنا ہے اور ذاتی مفادات کو چھوڑ کر پارٹی مفادات کو ترجیح دینی ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا اور آئندہ تعاون کی بھی بھر پور یقین دہا نی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کال پر لبیک کہیں گے اور ضلع جہلم میں اپنا بھر پور کر دار ادا کرے گا۔ تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔نظریاتی اور پرانے ور کرز پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں ہم سب نے مل کر عمران خان کو دوبارہ وزیراعظم بنانا ہے اس کے لئے ہمیں گراس روٹ لیول پر کام کرنا ہے اور عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔ ضلع جہلم پی ٹی آئی کا قلعہ ہے اور قلعہ رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button