پرویز الٰہی پر پنجاب اسمبلی میں حملہ، مسلم لیگ (ق) کا ضلع جہلم میں احتجاج، ریلیاں نکالی گئیں

جہلم: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی پر پنجاب اسمبلی میں حملے کیخلاف مسلم لیگ ق کے ضلعی سیکرٹر یٹ سے جی ٹی ایس چوک تک پر امن ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی کی قیادت ضلعی صدر چوہدری محمد عارف نے کی۔

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد عارف نے کہا کہ ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز اور اسکے حواری ایم پی ایز نے پنجاب اسمبلی میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے شروع کر رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کرکے بزور طاقت پولیس کے استعمال کے ذریعے پنجاب اسمبلی میں قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

مزید برآں مسلم لیگ ق کی کال پر ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جس میں چوہدری پرویز الٰہی سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ ذمہ داران کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button