جہلم کے ہوٹلوں میں غیر معیاری گوشت ومصالحہ جات کا استعمال، شہری مہلک امراض میں مبتلا

جہلم: شہر اورگردونواح میں ہوٹلوں سمیت سڑکوں پر قائم تکے کباب،سری پائے ،سجی کی ریڑھیوں پر صفائی کے ناقص انتظامات ، غیر معیاری گوشت ومصالحہ جات کے استعمال سے شہری مہلک امراض میں مبتلا ہونے لگے ، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چپ سادھ لی۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اندرون شہر سمیت جی ٹی روڑ پر قائم ہوٹلوں کے باورچی خانے جن میں صفائی ستھرائی کا خاطر خواہ کوئی انتظام نہیں ،گندے ماحول میں حفظان صحت کے اصولوں کے خلا ف کھانے تیار کر کے شہریوں کو بیماریوں میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔

بیشتر ہوٹلوں پر غیر معیاری گوشت سمیت ناقص مضر صحت مصالحہ جات کا استعمال بھی معمول بن چکا ہے جس سے شہری معدے ،جگر سمیت دیگر مہلک امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔

شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button