جہلم میں عمران کا جلسہ اور خطاب تاریخی ہو گا۔ راجہ سجیل ظفر کیانی

جہلم: راجہ سجیل ظفر کیانی نے کہاکہ عمران خا ن کا جہلم میں یہ جلسہ بہت اہمیت کا حامل ہے یہ جلسہ تاریخی ہوگا اور عمران خان کا خطاب بھی تاریخی ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف جہلم کے راہنما راجہ سجیل ظفر کیانی نے 10 مئی ضمیر جعفری سٹیڈیم جہلم میں عمران خان کے جلسے پر ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک کی خاطر نکلنا ہوگا اور امپورٹڈ حکومت کو بھگانا ہوگا، ہم کسی صورت غلامی قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک آزاد ملک میں کے باسی ہیں او رآزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں اس آزادی کے لئے ہمارے اسلاف نے بہت قربانیاں دی ہیں، ہم ملک کی حقیقی آزادی کی جنگ عمران خان کے سنگ لڑ رہے ہیں، ملک کی بقا کیلئے ہمیں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے اس میں بھرپور شرکت کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button