انسداد ڈینگی ویک کے سلسلہ میں بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بابر ظہیر

جہلم: حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ضلع جہلم میں محکمہ بہبود آبادی کے تمام مراکز پر انسداد ڈینگی ویک کے سلسلہ میں بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔

بابر ظہیر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے باعث ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر محکمہ بہبود آبادی جہلم کے تمام دفاتر اور خدمات فراہمی کے مراکز، فیملی ہیلتھ کلینک، فلاحی مراکز پر انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں آگاہی سیمینار، آگاہی واک، صفائی، بارش کے پانی کی نکاسی، مقامی سطح پر نمایاں مقامات پر آگاہی پینا فلیکس آویزاں اور پمفلٹس تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں 2 جولائی 2022 کو خصوصی یوم انسداد ڈینگی اور ہفتہ انسداد ڈینگی اس جذبے سے منایا جارہا ہے کہ ہم سب مل کر اپنے گھروں، دفاتر، محلوں اور گردونواح کو صاف ستھرا اور خشک رکھیں گے تاکہ پانی گلی محلوں میں جمع نہ ہو اور ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button