الصدیق ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں 20 پنکھے عطیہ

جہلم: الصدیق ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کیلئے 20 عدد ایگزاسٹ فین عطیہ کئے گئے۔

الصدیق ویلفیئر سوسائٹی نے اس سے قبل بھی ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں خراب پنکھوں کو نئی وائینڈنگ کروا کر دیئے تھے جو کہ قیدیوں کے کمروں میں چل رہے ہیں۔

اس دورا ن جیل انتظامیہ نے صدر الصدیق ویلفیئر سوسائٹی سعید احمد کو بتایا کہ جیل میں اگزاسٹ فین کی اشد ضرورت ہے،آج وہ اللہ تعالی کی مہربانی سے 20 عدد نئے ایگزاسٹ فین جیل انتظامیہ کے حوالے کر دیئے گئے ۔

اس موقع پر ضلعی چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن ضلع جہلم عبدالغفور چوہان، (اے ایس آئی) محمد بلال موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button