حضور ﷺ کے دیوانوں کی جہلم میں ایک احتجاجی ریلی، شدید نعر ے بازی کی گئی

جہلم: یوتھ اسمبلی فارہیومین رائٹس اورپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کے ڈاکٹرز نے مشترکہ طور پر انڈیا میں نبی اکرم ﷺکی شان میں گستاخی کرنے پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا ایک احتجاجی ریلی نکالی، ہنگامی جلاس منعقد کیا۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت مقبول ﷺ سے ہوا، جب کہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر عبدالغفور ملک نے سر انجام دئیے،حضور کی شان میں(بی جے پی) کی ایک ترجمان کے نفرت انگیز جملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

ریلی کی قیادت ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اوریوتھ اسمبلی فارہیومین رائٹس کے چیرمین عبدالغفور چوہان نے کی اس کے علاوہ وائس چیئرمین یوتھ اسمبلی/ صدر جکر مییڈیکل ٹرسٹ چوہدری فیصل امین، ،نزال وسیم، علی رحمان، ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،ڈاکٹر عبدالغفور ملک، ڈاکٹر محمد اسد مرزا،ڈاکٹر طارق ساھی،ڈاکٹر عبدالشکور ملک،ڈاکٹر سجاد احمد،ڈاکٹر تفسیر حسین گوندل،ڈاکٹر روبینہ یعقوب،ڈاکٹر شیبہ اکرم ہاشمی،ڈاکٹر باسط الطاف،،مومنہ ماہر گوندل، سیکرٹری پاکستان یوتھ پارلیمنٹ آف ایجوکیشن، سیدہ شاہدہ شاہ،سید اختر علی شاہ،ینگ ڈاکٹرز سمیت مردو خواتین نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button