ضلع جہلم پولیس ان ایکشن، اشتہاری ملزم سمیت 4 منشیات فروش گرفتار

دینہ: کامران ممتاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، اشتہاری ملزم سمیت 4 منشیات فروش گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 217/19 مورخہ 2019-9-28 میں ملوث اشتہاری ملزم عبدالرشید ولد محمد قدیر ساکن دھمیال سوہاوہ کو جدید سائنٹیفک طریقہ کار اور ہیومین انٹیلی جنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم نعمان احمد ولد کبیر احمد ساکن کھٹانہ دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 220 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش ناصر حسین ولد کوثر حسین ساکن محلہ اعوان کھیوڑہ پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 220 گرام چرس اور محمد جاوید ولد محمد مشتاق ساکن چک علی شاہ پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 120 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button