ایک ماہ سے تحصیل سوہاوہ میں اسسٹنٹ کمشنر کی نشست خالی، سائلین کو مشکلات کا سامنا

پڑی درویزہ: گزشتہ ایک ماہ سے تحصیل صدر مقام سوہاوہ میں اسسٹنٹ کمشنر کی اہم انتظامی نشست خالی پڑی ہے۔ ضلعی، ڈویژنل کمشنر یا صوبائی چیف سیکرٹری کی طرف سے کوئی اقدام مشاہدے میں نہیں آرہا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے جلد اے سی تعینات کرنے کا مشترکہ مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے تحصیل سوہاوہ میں انتظامیہ کا مرکزی عہدیدار یعنی اسسٹنٹ کمشنر موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے سائلین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ عارضی طور پر اے سی تحصیل دینہ دفتری معاملات نپٹا رہے ہیں لیکن سائلین کے کئی دیگر معاملات سخت متاثر ہو رہے ہیں۔

عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے مشترکہ طور پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور صوبائی چیف سیکرٹری صوبہ پنجاب سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے تا کہ تحصیل صدر مقام کی انتظامی محرومی دور ہو سکے واضح رہے کہ اے سی کی مرکزی سیٹ کے علاوہ دیگر انتظامی نشستیں بھی خالی پڑی ہیں، صوبائی چیف سیکرٹری کو نوٹس لینا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button