دنیا کی ترقی مزدوروں کی محنت کے مرہون منت ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن ہے، یہ دن منانے کا مقصد مزدوروں، محنت کشوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کے حل کرنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھانا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دنیا کی ترقی مزدوروں کی محنت کے مرہون منت ہے، معاشرے کی ترقی کے لیے مزدوروں کی ترقی ناگزیر ہے۔ دینِ اسلام نے محنت کرنے والے شخص کو اللہ کا دوست قرار دیا ہے۔ آج سے 14 سو سال پہلے ہی اسلام نے مزدوروں کے حقوق متعین کر دیے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے عملی اقدامات کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button