جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 منشیات فروش گرفتار

جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 منشیات فروش گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم نبیل اکرم ولد اکرم حسین ساکن ڈھوک فردوس جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 430 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم علی شان عرف شانا ولد حبیب الرحمٰن ساکن نئی آبادی کھرالہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 240 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button