پنڈدادنخان میں نوسربازی کی مبینہ متعدد وارداتوں میں ملوث فراڈیا گرفتار

پنڈدادنخان میں نوسربازی کی مبینہ متعدد وارداتوں میں ملوث فراڈیا گرفتار، متاثرین کی طرف سے درخواستیں جمع، سماجی حلقوں کی طرف سے کارروائی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان شہر میں نوسربازی کی مبینہ وارداتوں میں ملوث فراڈیا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ معروف سماجی سیاسی تاجر رہنما رشید بٹ کی طرف سے تحریری درخواست تھانہ پنڈدادنخان میں جمع کر دی گی جس کے مطابق چند ماہ قبل رشید بٹ کی دوکان میں داخل ہو کر نوسربازی سے 20 ہزار روپے واسکٹ کی جیب سے نکل لیے تھے۔

سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نوسرباز کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جائے، پنڈدادنخان میں نوسربازی کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں جن کے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button