سوہاوہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی، خاتون اور شیر خوار بچے سمیت 4 افراد گرفتار

سوہاوہ: سوہاوہ جی ٹی روڈ چکوال موڑ مبینہ پولیس مقابلہ، جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی، 2 مرد اورشیر خوار بچے سمیت ایک عورت گرفتار، پولیس تھانہ دینہ اور سوہاوہ میں الگ الگ مقدمات درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ دینہ پولیس کو 15 پر اطلاع ملی کہ جی ٹی روڈ پر پولیس وردی میں ملبوس ڈکیت گینگ جن کے پاس مٹرولا سیٹ بھی موجود ہیں انہوں نے دینہ میں ایک فیملی کو لوٹا ہے اور سوہاوہ کی طرف فرار ہوئے ہیں جس پر فوری طور پر ڈی پی او جہلم نے ضلع بھر میں ناکہ بندی کا حکم دیا۔

ترکی ٹال پلازہ پر ایلیٹ فورس نے مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا جو کہ تیزی سے ناکہ توڑتے ہوئے فرار ہوئی جسے چکوال موڑ پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ چوہدری الیاس نے ناکہ بندی کے دوران روکنے کی کوشش کی تو پولیس کے مطابق انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ میں گاڑی کے ٹائر برسٹ کر کے اسے روکا گیا اور ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جبکہ گاڑی میں موجود ایک خاتون، شیر خوار بچے سمیت 4 ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا،دو تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

ڈی پی او جہلم کامران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان پولیس وردی اور سرکاری ہوٹر وغیرہ لگا کر ائیرپورٹ سے آنے والے مسافروں کو ٹارگٹ کرتے تھے اور انہیں لوٹ کر فرار ہوتے تھے ملزمان اپنے ساتھ فیملی کو شیلٹر کے طور پر استعمال کرتے تھے۔

ڈی پی او جہلم نے بتایا کہ ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button