دریائے جہلم میں نہانے والے اور کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے والے 12ملزمان گرفتار

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) عامر خان نیازی کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا دریا پر نہانے کی خلاف ورزی کرنے والوں اور کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 12ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ سٹی اور تھانہ سول لائن نے کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 144 دریا پر نہانے کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ منگلا کینٹ، تھانہ ڈومیلی اور تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرایہ داری کوائف کا اندراج تھانے میں نہ کروانے پر 5 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔

اس حوالے سے ترجمان جہلم پولیس کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button