پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سرکاری نرخ ناموں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کی زیرصدارت روزانہ کی بنیاد پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ اور سبسڈائزڈ ریٹ پر آٹے کی فراہمی کے حوالے سے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو ہدایت کی کہ وہ خود فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے سرکاری نرخ ناموں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنائیں، قیمتوں کو نمایاں جگہ آویزاں کیا جائے خلاف ورزی کرنے والے کو جرمانہ کیا جائے بار بار خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مجسٹریٹ مارکیٹس اور سبزی منڈیوں میں موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

اجلاس میں بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ضلع بھر میں پرائس مجسٹریٹس نے 854 چھاپوں کے دوران 57 خلاف وزریاں پکڑی جس پر گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو مجموعی طور پر 287000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 2 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا اور 2 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button