پاکستان تحریک انصاف کا جہلم میں ضلعی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر ضلعی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں نے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں ممبران صوبائی اسمبلی سمیت ضلعی عہدیداروں، خواتین سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سابق وفاقی وزیر الحاج چوہدری شہباز حسین کی قیادت میں ڈسڑکٹ الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، پی ٹی آئی کے قائدین میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری غلام احمد زمرد، سابق ناظم چوہدری فوق شیر باز، ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین، سابق ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر، ندیم افضل بنٹی سمیت خواتین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

پی ٹی آئی کے قائدین نے چیف الیکشن کمیشن اور منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر منحرف اراکین اسمبلی اور الیکشن کمشنر کے خلاف نعرے درج تھے، الیکشن کمیشن کے دفتر کے داخلی دروازے کو بند کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ الیکشن کمیشن جانبداری کا مظاہرہ کررہاہے اگر منحرف ممبران کے خلاف جلد فیصلہ نہ دیا گیاتو عمران خان کی کال پر اسلام آباد دھرنا دیں گے جو نئے انتخابات کے اعلان تک جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button