گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے بائیو میٹرک تصدیق 3 ماہ کے لئے عارضی طور پر معطل

جہلم: محکمہ ایکسائز نے ہر قسم کی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کو 3 ماہ کے لیے عارضی طور پر معطل کر دیا۔

یہ فیصلہ پرانے مینوئل رجسٹریشن سسٹم سے شفٹ ہونے کے بعد پیدا ہونے والے مسائل کے باعث کیا گیا ہے جس کے باعث پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں تاخیر ہو رہی تھی۔گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے پنجاب میں بائیو میٹرک نظام کے آغاز کے بعد اپریل 2022 میں پرانی مینوئل رجسٹریشن کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا گیا تھا تاہم اس تبدیلی سے بظاہر روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کا بھاری نقصان ہو رہاتھا۔

بائیو میٹرک کے اس نظام کو پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر میں مسائل کا سامنا تھا کیونکہ ان کا ریکارڈ مکمل طور پر ڈیجیٹلائز نہیں کیا گیا تھا، ان حالات کے پیش نظر محکمہ ایکسائز پنجاب نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی بائیو میٹرک تصدیق 3ماہ کے لیے عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔

بائیو میٹرک سسٹم 10 ستمبر سے 90 دن تک معطل رہے گا اور توقع ہے کہ محکمہ کو اس دوران ہونے والے نقصانات کو پورا کرنے کا موقع ملے گا،گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کا نظام جنوری 2023 سے مرحلہ وار 3 ماہ بعد دوبارہ سے متعارف کرایا جائے گا اور جون 2023 تک مکمل عمل درآمد ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button