پنڈدادنخان میں قیامت خیز واقعہ، نامعلوم افراد نومولود بچے کو کھیت میں پھینک کر فرار

پنڈدادنخان میں دوسرا افسوسناک واقعہ، نامعلوم افراد نومولود بچے کو کھیت میں پھینک کر فرار، نومولود کو مردہ حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں پننوال میں نامعلوم مرد و عورت رات کی تاریکی میں نومولود بچے کو شاپر میں ڈال کر کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے، نومولود مردہ حالت میں پایا گیا، مقامی افراد نے پولیس کو افسوسناک واقعہ کی اطلاع دی۔

تحصیل پنڈدادنخان میں اپنی نوعیت کا دوسرا افسوسناک واقعہ ہے، کچھ عرصہ قبل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا مگر ملزمان کا تاحال پتہ نہیں چل سکا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button