تفتیش میں بہتری کیلئے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی پولیس لائنز جہلم میں موک ایکسرسائز

جہلم: کامران ممتاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر ضلع ہذا کے پولیس افسران و اہلکاران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ موک ایکسر سائز میں ایس ایچ اوز ضلع ہذا، تفتیشی افسران و فرسٹ رسپانڈرز ضلع ہذا نے شرکت کی۔

پولیس لائنز جہلم میں تفتیش میں بہتری اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور کرائم سین یونٹ کی موک ایکسرسائز ہوئی جس میں PFSA راولپنڈی کے انچارج فرانزک سائنٹسٹ محمد بنیامین نے جدید سائنسی طریقہ کار و شواہد کے حصول کے حوالے سے لیکچر دیا۔

دوران کورس پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کا تعارف کروایا گیا اور کرائم سین انویسٹی گیشن یونٹ کے کردار کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔

انہوں نے کسی بھی مقدمہ میں شہادتوں کی اہمیت اور جائے وقوعہ پر شواہد کو محفوظ بنانے کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی کرائم ہو تو سب سے پہلے فرانزک ٹیم کو موقع پر بلائیں، کرائم ایریا کو مکمل کور کریں تاکہ شہادتیں ضائع نہ ہوں، انویسٹی گیشن افسران وقوعہ پر موجود شہادتوں کو محفوظ بنائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button