انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن؛ ضلع جہلم میں کوئی ریلی اور آگاہی سیمینار منعقد نہ ہو سکا

جہلم: انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن کی مناسبت سے ضلع بھر میں کوئی تقریب منعقد نہ کی گئی، ٹوبیکوکنٹرول سیل ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، محکمہ سوشل ویلفیئر اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام انسداد تمباکو نوشی کے لئے آگاہی سمینار یا ریلیاں بھی نہ نکالی جا سکیں۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال 31 مئی کو دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا دن منایا جاتا ہے جس میں تمباکو کنٹرول سیل ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ، محکمہ سوشل ویلفیئر اور محکمہ صحت کے ذمہ داران ریلیاں نکال کر شہریوں میں تمباکو نوشی کے مضر اثرات بارے آگاہی فراہم کرتے ہیں جس سے نوجوان نسل سگریٹ نوشی کے مضر اثرات بارے جان کر ترک تمباکو پر عمل پیرا ہوتی ہے۔

حکومت کی تبدیلی اور ضلعی انتظامیہ کی تبدیلی کیوجہ سے پہلی بار ضلعی ایڈمنسٹریشن، محکمہ سوشل ویلفیئراور محکمہ صحت نے اس اہم دن کو منانے کی بجائے خاموشی اختیار کئے رکھی جو کہ سوالیہ نشان ہے۔

شہری، سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ تمباکو نوشی کی روک تھام کے لئے عالمی دن 31 مئی منانے کا پابند بنایا جائے تاکہ نوجوان نسل کو تمباکو نوشی کے نشے سے جنم لینے والے موذی امراض بارے آگاہی فراہم ہو اور تحقیق کروائی جائے کہ اس اہم دن کے موقع پر انتظامیہ کیوں خاموش رہی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button