پی ٹی آئی کے 10 مئی کو ہونے والے جلسے کے حوالے سے تیاریاں آخری مراحل میں داخل

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے کل ہونے والے جلسے کے حوالے سے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں۔

پی ٹی آئی کے سابق کونسلر چوہدری اعجاز کی رہائش گاہ پر شہر کے سابق کونسلرز اور امیدوران کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال، ضلعی صدر چوہدری غلام احمد زمرد، جنرل سیکرٹری فراز حسین چوہدری، چوہدری ندیم افضل بنٹی، سابق صدر چوہدری زاہد اختر نے شرکت کی اور سابق کونسلرز کو کل ہونے والے جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے حکمت عملی مرتب کی گئی۔

سابق کونسلرز نے پاکستان تحریک انصاف کے قائدین کو یقین دلایا کہ سید ضمیر جعفری اسٹیڈیم میں ہونے والے جلسے کو تاریخی بنانے کے لئے عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں، 10 مئی کو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری کا شایانِ شان استقبال کیاجائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button