جہلم میں افسران نے پرکشش سیٹوں پر تعیناتی کے لئے لیگی ڈیروں کا طواف شروع کر دیا

جہلم: افسران نے پرکشش سیٹوں پر تعیناتی کے لئے لیگی ڈیروں کا طواف شروع کر دیا، (ن) لیگ کے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے گھروں اور ڈیروں پر حاضریاں دینا شروع کر دیں۔

انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جہلم میں پرکشش سیٹوں پر تعیناتی کے لئے سرکاری محکموں کے ملازمین نے لیگی ڈیروں کا طواف شروع کر دیا ہے ، سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے ڈیروں پر ملازمین نے حاضریاں دینی شروع کردی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین حسب سابق روایت ن لیگی شخصیات کی سفارش پر من پسند سیٹوں پر تعینات ہو کر لوٹ مار کا بازار گرم کرنا چاہتے ہیں جس کیوجہ سے سرکاری محکموں کے ملازمین نماز تراویح کی ادائیگی کے بعد سیاسی ڈیروں پر حاضری دینا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button