مہنگائی عروج پر، غریب عوام کا جینا محال ہو گیا۔ پیر صوفی عبدالمنان سیفی

جہلم: آستانہ عالیہ نقشبندیہ، سیفیہ، مجددیہ کریم پور روڈ مدینہ ٹا ؤن جہلم کے مہتمم صاحبزادہ پیر صوفی عبدالمنان سیفی نے کہا کہ مہنگا ئی عروج پر ہے غریب کا جینا محال ہو چکاہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی اس ملک پر برسر اقتدار آیا ،بھار ی قرضے لے کر اپنے مفادات پر خر چ کئے ،سرکاری خزانے سے پیسہ اپنی شاہانہ خرچوں پر لگا دیا اور ملک کا دیوالیہ نکال دیا، غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

ان کا کہناتھاکہ جس مقصد کے لئے ملک پاکستان حاصل کیا گیا ہم اس مقصد کوبھو ل گئے ہیں یہ ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان جو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا اور نظام مصطفیٰ کے نفا ذ کے لئے کے حاصل کیاگیا جو نہ ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کو مخلص اور دیانتدار قیادت ملے اور ملک حقیقی ترقی اور خوش حالی کی راہ پر گامزن ہو اور ملک میں اسلامی قوانیں کا نفاذہو۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button