اسسٹنٹ کمشنر جہلم کا رات گئے سول ہسپتال کا دورہ، مریضوں سے عملے کے رویے بارے دریافت کیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر نے رات گئے سول ہسپتال کا دورہ کیا، مریضوں سے عملے کے رویے بارے دریافت کیا، مریضوں اور ان کے لواحقین نے سول ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے کی کارکردگی پر ان کی تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کامران خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماریہ جاوید نے رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور سول ہسپتال کے شعبہ سرجیکل ، میڈیکل ، لیبر روم ، شعبہ اطفال کا تفصیلاً دورہ کیا اور مریضوں اور ان کے لواحقین سے فرداً فرداً ملاقات کرکے عملے کے رویے بارے دریافت کیا، جہاں مریضوں اور ان کے لواحقین نے سول ہسپتال کے ڈاکٹرزاور عملے کی کارکردگی کو سراہا۔

مریضوں نے اسسٹنٹ کمشنر ماریہ جاوید کو بتایا کہ تمام ادویات ہسپتال کے اندر سے مہیا کی جارہی ہیں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں عملے کا رویہ انتہائی اچھا ہے ، اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ ڈپٹی میڈیکل سپرٹنڈنٹ راجہ ظہور کیانی بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button