ضلعی انتظامیہ کی آنکھ نہ کھل سکی، دریا کنارے سرکاری اراضی پر پختہ تعمیرات جاری

جہلم: ضلعی انتظامیہ کی آنکھ نہ کھل سکی، دریا کنارے سرکاری اراضی پر پختہ تعمیرات جاری، کئی کئی کنال جگہ پر چاردیواریاں قائم،بعض جگہ کمرے بنا کر لینٹر ڈال لئے گئے، متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق ریور روڈ باغ محلہ میں دریا کنارے محکمہ انہار کی ملکیتی سینکڑوں کنال اراضی مکمل طور پر قبضہ مافیا کے ہتھے چڑھ چکی ہے اور کئی قبضہ گروپوں نے خود ساختہ ملکیتی کاغذات بنا کر مکانوں اور حویلیوں کی تعمیر شروع کر رکھی ہے۔

اس حوالے سے میڈیا کی بار بار نشاندہی کے باوجودڈی سی جہلم، اے سی جہلم، محکمہ انہار اور میونسپل دفتر نے کوئی نوٹس لینے کی زحمت ہی نہ کی ہے جس کی وجہ سے اب دریا کنارے سرکاری اراضی پختہ مکانات کی دوسری منزلوں کا کام جاری ہے۔

یاد رہے کہ ماضی میں اس اراضی پر جھونپڑیاں بنا کر آہستہ آہستہ قبضہ کیا گیا جس کے خلاف کئی ایک ڈپٹی کمشنرز کے حکم پر آپریشن کرکے قبضہ واگزار کروایا گیا۔

سابق ڈی سی جہلم سیف انور جپہ کے دور میں اس جگہ کو محکمہ جنگلات کی شجر کاری اور ایک عوامی پارک بنانے کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن ان کی تبدیلی کے بعد سے ضلعی انتظامیہ نے دوبار چپ اختیار کر لی ہے اور اب یہاں پر باقاعدہ حویلیاں اور کئی کئی منزلہ مکانات سرئے عام تعمیر کئے جارہے ہیں اور قبضہ مافیا کو روکنے والا کوئی بھی نہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button