زراعت ملکی معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ کامران خان

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کی زیرصدارت کسانوں کی فلاح وبہبود اور مختلف محکمہ جات سے ان کے درپیش مسائل کے ازالہ کیلئے ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں محکمہ زراعت ایکسٹینشن، محکمہ انہار، لائیو سٹاک، انفارمیشن، واٹر مینجمنٹ، پاکستان کسان اتحاد کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایگریکلچر آفیسر نے کسان کارڈ، مٹی کے نمونوں، پانی کے نمونوں اور شجر کاری کے مطلوبہ اہداف کے ساتھ ساتھ یوریا کھاد کی ترسیل اور دستیابی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ پرائس مانٹرینگ کی 63 خلاف ورزیوں پر 7 لاکھ 86 ہزار 5 سو کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ فصلوں کو آگ لگانے والے واقعات کی 2 خلاف ورزیاں سامنے آئی جن پر 1 لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر کامران خان نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ کسانوں اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت پنجاب نے کسان دوست پالیسیاں مرتب کر رکھی ہیں اس ضمن میں حکومت کی پالیسیوں کے بارے میں کسانوں کو ترجیحی بنیادوں پر آگاہ کیاجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں کھاد اوردیگرزرعی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ کسانوں کی رہنمائی اور ان کی مائیکرو فنانسنگ کے سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button