حکومت پنجاب کے سستا آٹا فراہم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

جہلم: حکومت پنجاب کے سستا آٹا فراہم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، 1 ہفتہ گزرنے کے باوجود سرکاری نرخوں پر آٹا مارکیٹ میں دستیاب نہ ہوسکا، غریب دیہاڑی دار طبقہ 85 روپے کلو مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ پنجاب بھر میں 10 کلو کا آٹے کا تھیلا 1سو 60 روپے کی سبسڈی کے بعد 4 سو95 روپے میں دستیاب ہوگا مگر1 ہفتہ گزرنے کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر سستاآٹا مارکیٹ میں فراہم نہیں ہو سکا۔

یوٹیلیٹی سٹورز سمیت کسی بھی آٹا پوائنٹ پر سستا آٹا دستیاب نہیں اور غریب عوام سرکاری سستے آٹے سے محروم عام بازار اور چکیوں سے مہنگا آٹا مارکیٹ سے خریدنے پر مجبور ہیں۔

شہر میں قائم فلورزملز کا 15 کلو آٹے کا تھیلا 1050 روپے (70 روپے فی کلو )اور 10 کلو کا تھیلا 650 روپے (65 روپے فی کلو)میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ غریب دیہاڑی دار چکی سے 85 روپے فی کلو آٹا خریدنے پر مجبور ہے۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹ میں سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button