25 مئی عمران خان کی کال پر ہر حال میں اسلام آباد پہنچیں گے۔ چوہدری زاہد اختر

جہلم: لانگ مارچ کے حوالے جہلم کے سرگرم پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے سابق صدر چوہدری زاہد اختر نے کہا کہ عمران خان کی کال پر لبیک کہیں گے اور 25 مئی کو جہلم سے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اسلام آباد پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر رکار ٹ کو عبور کرتے ہوئے ہر حا ل میں اسلام آباد پہنچیں گے، عوام نے عزم کر لیا ہے اب ہم نے ملک کی بقا، سالمتی کے لئے نکلنا ہے ،محب و طن ملک کی خاطر نکلیں گے ،تاکہ ان کی آنے والی نسلوں کوایک خوشحال پاکستان ملے۔

چوہدری زاہد اختر کا کہنا تھا کہ ضلع جہلم پی ٹی آئی کا قلعہ ہے اور جہلم سے ریکارڈ عوام اسلام آباد پہنچے گے ،دھرنا دے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button