خوشی منانے کا اصل طریقہ اللہ تعالیٰ کو منانے میں ہے۔ سید عطاء اللہ شاہ بخاری

جہلم: معروف عالم دین سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ خوشی منانے کا اصل طریقہ خداتعالیٰ کو منانے میں ہے، خلق خدا کی خدمت سے خدا خوش ہوتا ہے ، خدا نے سابقہ امتوں کو نافرمانی کرنے پر شوال کے مہینے میں صفحہ ہستی سے مٹا دیا تھا، لیکن امت محمدیہ کو انعامات سے نوازا ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے عید الفطر کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا خزانہ لوٹنا قابلِ تحسین کہلاتا ہے ، اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرنے پر نعمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے ، عید الفطر کے روز اللہ تعالیٰ فرشتوں کی محفل سجا کر روزہ داروں پر رحمت کے خزانے بخشش کے انعامات خود تقسیم کرتا ہے، ان ہی خزانوں میں پاکستان کا قیام بھی خداتعالیٰ کا خصوصی انعام ہے۔

سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ آج کل نفسا نفسی کے دور میں نفرتوں کی بدبو نے ہماری محبتوں کے دروازے بند کر دیئے ہیں ، دنیاء کائنات میں تفرتیں ختم کرنے کا سب سے خوبصورت ریکارڈ نبی پاک ﷺ کا ہے ، جنہوں نے فتح مکہ میں خوبصورت خطاب سے نفرت ختم اور محبت کو محفوظ کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button