عیدالفطر؛ پھولوں کی پتیوں، چادریں، اگربتیوں، عرق گلاب کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

جہلم: عیدالفطر کے قریب آتے ہی شہر کے قبرستانوں کے باہر قبروں پر ڈالنے والی گلاب کے پھولوں کی پتیوں ، چادریں ، اگربتیوں ، عرق گلاب کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا گیا۔

پھولوں کی پتیاں 350 روپے فی کلو ریکارڈ سطح پر فروخت کی جارہی ہیں جبکہ نواحی علاقوں میں پھولوں کی یہ پتیاں400 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہیں ، اس کے باوجود شہری پتیاں خریدرہے ہیں۔

پھولوں کی پتیاں ، چادریں ، عرق گلاب اگربتیاں فروخت کرنے کے شہر بھر میں نصف درجن قبرستانوں کے باہر اور اندر ریڑھیاں لگا کر پھولوں کی پتیاں ،اگربتیاں، عطر، عرق گلاب فروخت کررہے ہیں ،عید الفطر کے موقع پر شہری اپنے مرحومین عزیزو اقارب کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے جاتے ہیں اور عقیدت کے طور پر گلاب کے پھول اور پتیاں قبروں پر ڈالتے ہیں یہ روایت برس ہا برس سے قائم ہے۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عیدالفطر کے موقع پر پھول اور پتیوں کی قیمتوںمیں نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے عام دنوں کی نسبت عید کے موقع پر گلاب کی پتیوں کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔ اسی طرح باقی ماندہ اشیاء کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ کیا گیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button