محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کا سکیل اپ گریڈیشن کا خواب پورا ہو گیا

جہلم: محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کا سکیل اپ گریڈیشن کا خواب پورا ہو گیا،وارڈر کو گریڈ 5 سے 7، ہیڈ وارڈر کو گریڈ 7 سے 9، چیف وارڈر کو گریڈ 9 سے 11 اور مذہبی ٹیچر کو گریڈ 12 سے 15 اپ گریڈ کر دیا گیا، ملازمین کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار، آئی جی جیل خانہ جات کا شکریہ ادا کیا گیا، جنہوں نے ہمارے درینہ مطالبات منظور کرکے سکیل اپ گریڈیشن کے احکامات جاری کئے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار خان نے محکمہ جیل خانہ جات کے ملازمین کے سکیل اپ گریڈیشن کی سمری منظور کر لی ۔ جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے تحریری نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت وارڈر کو گریڈ 5 سے 7، ہیڈ وارڈر کو گریڈ 7 سے 9، چیف وارڈر کو گریڈ 9 سے 11 اور مذہبی ٹیچر کو گریڈ 12 سے 15 اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے سکیل اپ گریڈیشن کی سمری کی منظوری پر جیل ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ جہلم سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں ملازمین کی طرف سے نگران وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار،اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

جیل ملازمین نے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے نگران وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام ملازمین کو مبارکباد دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button