جہلم کے جوانوں نے جتنا لہو دیا ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ فواد چوہدری

جہلم: فواد چوہدری نے کہا کہ جہلم کے جوانوں نے جتنا لہو دیا ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے جہلم کے سپوت پاک فوج کے جوان حوالدار تیمور بٹ کی شہادت پر کہا کہ ضلع جہلم کے جوانوں نے وطن کو جتنا لہو دیا ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے، یہ خاندان ہمارا اثاثہ ہیں، ہمارا فخر ہیں اور اس مٹی کا غرور ہیں۔


یاد رہے کہ غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین جہلم کا ایک اور بہادر سپوت پاک فوج کا حوالدار تیمور بٹ شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔ تیمور بٹ کی دو سال قبل شادی ہوئی، ایک سال کی بیٹی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button