ضلع جہلم میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں، سینکڑوں دوکانداروں کو ساڑھے 8 لاکھ روپے جرمانہ

جہلم: ضلعی انتظامیہ جہلم عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر قانونی کارروائی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ کوئی دکاندار اشیاء ضروریہ کے مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کر کے عوام کا استحصال نہ کر سکے۔ ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی ہدایت پر ضلع جہلم میں اسسٹنٹ کمشنرز اور سپیشل پرائس مجسٹریٹس نے ماہ فروری میں اب تک 6096 چھاپے مارکر 822 خلاف ورزیاں پکڑی ہیں، جس پر گراں فروشوں کو مجموعی طور پر 8 لاکھ 44 ہزا رپانچ سو روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button