ادارہ پودا پاکستان کے تعاون سے ضلع جہلم کے دیہی علاقوں میں نادرا موبائل کیمپ کا انعقاد

ادارہ پودا پاکستان کے تعاون سے ضلع جہلم کے دیہی علاقوں میں نادرا موبائل کیمپ کا انعقاد۔ رسولپور،گتر،چنجلوٹ،پدھری مغل، سگیال، پھلڑے سیداں جہاں تین سوسے زائد بچوں کے ب فارم،نئے شناختی کارڈ اور گمشدہ شناختی کارڈ بنائے گئے، علاقہ مکینوں نے اس اقدام کوسہراہا۔

ادارہ پودا پاکستان ٹیم سہیل یوسف اور نثینہ خالد نے نادرہ ٹیم اور کمیونٹی کے درمیان رابطہ کاری میں نمایاں کردار کیاجس کی یہ پہلی کڑی تھی خاص طور پر خواتین گھرکی دہلیز پر یہ سہولت ملنے پر بہت خوش ہوئیں۔

یہ کیمپ 2 روزہ پھلڑے سیداں، ایک روزہ سگیال، دو روز مغل آباد، ایک روزہ چنجلوٹ اور رسولپور میں جبکہ دو دن گتر میں لگایا گیا، گتر میں 149 شرکاء اس سہولت سے مستفید ہوئے جس میں 103خواتین شامل ہوئی۔نئے بننے والے شناختی کارڈ کی تعداد 45 رہی۔ ب فارم 26بنائے گئے اور باقی گمشدہ یا زائد المیعاد شناختی کارڈ کی تجدید کی گئی۔

اس موقع پر مرد، خواتین، نوجوان کمیونٹی ایکٹیوسٹ کا کہناتھاکہ آنے والے وقت میں بھی یہ کیمپ جاری رہیں گے اور نادرا ٹیم کے ساتھ پودا ٹیم نے جو رابطہ بحال کیا وہ جاری رہے گا اور اس سے علاقہ کی عوام مستفید ہو گی۔ تمام علاقوں میں رضاکاروں نے بھر پور تعاون کیا۔

اسکے علاوہ گاؤں سگیال،پھلڑے سیداں،اور ڈومیلی کے مختلف علاقوں سے ۔300سے زائد مرد و خواتین نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایااور اس موقع پر دیہاتوں سے مردوں، خواتین، فوکل پرسن عمران شاہ،بابرکیانی،سمیع اللہ،محمدسفیر،ثمینہ بی بی،حنیفہ بیگم،علیحہ رفاقت نے رضاکارانہ اپنی خدمات پیش کی اور لوگوں کو بنیادی کاغذات کی تیاری میں مدد فراہم کی گئی جبکہ نادرہ موبائل ٹیم میں شہباز انجم،ملک بلال،مقبول اور حاجی جہانگیر احمد شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button