اسسٹنٹ کمشنر جہلم کا قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن، 9 کروڑ کی اراضی واگزار کرا لی

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید نے قبضہ مافیا کے خلاف ایک بڑی کارروائی کے دوران دریائے جہلم کے کنارے محکمہ آبپاشی کی 6 کنال 7 مرلہ سرکاری اراضی واگزار کروا لی ہے۔

زمین کی کل مالیت 9 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کو مسمار کر کے اراضی کو محکمہ آبپاشی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کامران خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ سرکاری و نجی اراضی پر قبضہ کسی صورت برداشت نہ کیا جائے، قبضہ مافیا اور ان کی سرپرستی کرنے والوں سے انتظامیہ سختی سے نپٹے گی۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ میرٹ پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے، جہاں سرکاری و نجی زمینوں پر قبضے کیے گئے ہیں ان کو ہر حال میں واگزار کروایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button