ضلع جہلم میں سخت گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری پریشان

ضلع جہلم میں سورج کی سخت گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ہر ایک دو گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے بجلی غائب، طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری انتہائی پریشان ہیں۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ ہونے کی وجہ سے مچھروں نے ہمارا جینا دوبھر کر دیا ہے اور بچوں کو بھی مختلف قسم کی بیماریاں لگ رہی ہے گرمی بڑھنے کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

غریب لوگوں کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ لوڈشیڈنگ کرنے کے باوجود بل اتنے زیادہ آتے ہیں اور کاروباری حضرات کی زندگی بھی بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے، آئیسکو والوں نے بدترین لوڈشیڈنگ کرکے لوگوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button