پی ٹی آئی لانگ مارچ کو فائدہ پہنچانے کا خدشہ، پنجاب حکومت نے تبادلوں کا بڑا ریلا تیار کر لیا

جہلم: پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو ممکنہ فائدہ پہنچانے کے خدشہ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے تبادلوں کا بڑا ریلا تیار کر لیا، 35 اضلاع کے ڈی پی اوز ڈپٹی کمشنرز تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ،پولیس میں بھی بڑے پیمانے پراکھاڑ بچھاڑمتوقع ، ناموں کی فہرستیں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پہلے مرحلے میں جہلم سمیت پنجاب کے 35 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی او ز،آر پی اوز اور کمشنرز تبدیل کئے جائیں گے دوسرے مرحلے میں اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز تبدیل کیے جائیں گے۔ پہلے ریلے میں کئی محکموں کے سیکرٹریز ” بہہ "جائیں گے پولیس نے بھی صوبہ بھر میں تبادلوں کا "بڑا پلان” تیار کر لیا۔

زرعی رقبے کے ناموں کی فہرستیں بھی تیار کرلی گئی ہیں وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد اگلے چند روز میں صوبے میں افسر شاہی کے تبادلوں کا بڑا ریلا آ رہا ہے اس کے لئے چیف سیکرٹری کامران علی افضل نے تمام اہم افسروں کو چھٹی کے روز بھی ڈیوٹی پر بلا لیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ عمران خان کی طرف سے متوقع لانگ مارچ کی صورت میں اسلام آباد پر چڑھائی میں پنجاب بھر کی افسر شاہی انہیں مدد فراہم کر سکتی ہے جس میں تجویز دی گئی کہ فوری طور پر پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کے حمایت یافتہ افسران کو فی الفور تبدیل کیا جانا مقصود ہے جس کی روشنی میں تبدیلوں کا ” بڑا پلان ” تیار کرلیا گیاہے اور رواں ہفتے تبدیلیاں متوقع ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button