جہلم سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے چیئرمین واپڈا کے عہدے سے مستعفی

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

مزمل حسین کا کہنا ہے کہ اپنا استعفیٰ آج وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے، استعفیٰ دینے کی وجوہات ابھی شیئر نہیں کر سکتا لیکن استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وجوہات پر تفصیلی گفتگو کروں گا۔

مستعفی چیئرمین واپڈا نے کہا کہ میں نے اپنی تعیناتی کے دوران متعدد اہم آبی وسائل پر کام کیا، واپڈا کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر کے دکھایا۔

چیئرمین واپڈا مزمل حسین کے دور میں 2 اعشاریہ 6 کھرب کے منصوبوں پر کام شروع کیا گیا، مزمل حسین کے دور میں شروع کیے گئے 75 فیصد منصوبے سیلف فنانس کے تھے۔ دیامر، بھاشا، مہمند، داسو اور دیگر 7 ڈیمز مزمل حسین کے دور میں شروع ہوئے۔

واضح رہے کہ چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے دوسری مرتبہ استعفی دیا ہے، وہ 2016 سے بطور چیئرمین واپڈا کام کر رہے ہیں، جون 2021 میں اپنی ملازمت کی معیاد پوری ہونے پر انہوں نے اپنا استعفیٰ اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کو بھیجا تھا، تاہم وزیراعظم عمران خان نے ان کا استعفیٰ قبول کرنے کے بجائے انہیں دوسری مرتبہ اگست 2026 تک 5 سال کیلئے چیئرمین تعینات کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب حکومت کی تبدیلی کے بعد چیئرمین واپڈا نے ایک مرتبہ پھر اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہبازشریف کو بھیج دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button