دینہ پل پر 31 سالہ نوجوان کا موٹرسائیکل پھسل گیا، نوجوان ٹرک کے نیچے آ کر جاں بحق

دینہ: این ایچ اے کی غفلت، جی ٹی روڈپل پر ٹریفک حادثہ، موٹرسائیکل سوار بینک ملازم جاں بحق، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والے نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا، ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محلہ معصوم شاہ دینہ کا رہائشی 31 سالہ نوجوان ذوالقرنین حیدر ولد محمد اقبال جو کہ بینک ملازم تھا اور موٹرسائیکل پر بینک کھائی سنگھوئی جا رہا تھا کہ جی ٹی روڈ دینہ پل (اوور ہیڈ برج) کراس کرتے ہو ئے روڈ خراب ہونے سے موٹر سائیکل پھسل گیا۔

نوجوان سڑک پر گر گیا اور پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نمبری C-8450 اس کے اوپر سے گزر گیا اور ذوالقرنین حیدر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہو نے والے نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا، پو لیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

نوجوان کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا، دینہ جی ٹی روڈ پر آئے روز حادثات معمول بن گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button