جہلم کے محلہ رشید آباد کی جامع مسجد کے باہر سیوریج لائن لیک، نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا

جہلم: محلہ رشید آباد کی جامع مسجد کے باہر سیوریج لائن لیک کر گئی، پانی مسجد کے باہر اور گلی میں داخل، راہ گیروں اور نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روہتاس روڈ پر واقع محلہ رشید آباد کی جامع مسجد کے باہر سے سیوریج لائن لیک کرنے سے پانی مسجد کے سامنے اور گلی میں پھیل گیا ہے جس کی وجہ سے گزرنے والے راہ گیروں اور نمازیوں کو دن کے وقت بھی اور خصوصاً رات کو نماز تراویح کے بعد شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

مسجد انتظامیہ اور اہلیان محلہ نے ارباب بست و کشاد سے اپیل کی ہے کہ پائپ لائن کو جلد از جلد ٹھیک کر کے پانی کی لیکیج کو ختم کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button