مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 27 میں مزید زوال کا شکار، مقامی قیادت کی عدم دلچسپی سے ووٹر نالاں

پنڈدادنخان: حلقہ پی پی 27میں ن لیگ مزید زوال کا شکار ہونے لگی، مقامی قیادت کی عدم دلچسپی اور عوامی رابطہ نہ ہونے کے باعث مسلم لیگ ن کے ووٹر نالاں، گزشتہ پانچ روز سے تحصیل بھر کے عوام پٹرولیم مصنوعا ت اور بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، مقامی قیادت عوام کی بات سننے یا مذکرات کروانے کی بجائے نظریں چرا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی پسماندہ تحصیل پنڈدادنخا ن جو کہ مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھی جاتی تھی، مقامی قیادت کی عدم دلچسپی اور عوامی رابطے بحال نہ ہونے کی وجہ سے مزید زوال کا شکار ہورہی ہے۔ گزشتہ دور حکومت میں لِلہ تا جہلم کا منصوبہ شروع ہوا جو کہ حکومت تبدیل ہونے کے بعد مبینہ طور پر دوبارہ روک دیا گیا تھا اور بجٹ میں بھی میگا پراجیکٹ کے لیے برائے نام رقم مختص کی گئی جس کے باعث حلقہ پی پی 27سمیت ضلع جہلم کے عوام بھی مسلم لیگ ن کی قیادت سے نالاں دیکھائی دیتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی تنظیم فعال نہ ہونے کے باعث مسلم لیگ ن کے ووٹر سپورٹر پارٹی سے نالاں ہیں، پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح تحصیل پنڈدادنخان میں بھی گزشتہ پانچ روزسے پٹرولیم مصونیات اور بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور اپنے حق کے لیے سڑکوں پر نکل کے احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں لیکن انتظامیہ سمیت مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت عوام کے مطالبات سننے کی بجائے منظر عام سے غائب ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button