چولستان میں قحط سالی؛ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی چندہ مہم شروع

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی چولستان میں موجودہ قحط سالی کے حوالے سے چندہ مہم، اس سلسلہ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت سینئر نائب صدر اظہر اقبال ڈار نے کی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامرس کے نیئر افتخار قریشی کانفرنس ہال میں چو لستان میں موجودہ قحط سالی کے حوالے سے فنڈ ریزنگ مہم کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد ہوا جس کا آغا ز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

میٹنگ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے سینئر نائب صدر اظہر اقبال ڈار نے شرکاء کو بتا یا کہ چولستان میں انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہیں اس ضمن میں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی نے اس خالص انسانی مسئلے کے لیے فنڈ ریزنگ شروع کی ہے اس سلسلہ میں آج ہماری یہ پہلی میٹنگ ہے۔

انہوں نے موقع پر موجود کاروباری حضرا ت سے اپیل کی کہ وہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں فوری طور پر مبلغ پانچ لاکھ روپے چولستان فنڈ میں اکٹھا کیا گیا اور مزید فنڈ ریزنگ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو کاروباری حضرات کے پاس جا کر فنڈ اکٹھا کرے گی۔

چیئرمین یو وی جی گروپ راجہ سجاد اختر نے کہا ہم نے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے اب ہم شہر کے تمام کاروباری پوائنٹ پر جا کر فنڈ ریزنگ کریں گے آج کی میٹنگ میں انجمن تاجران کے صدر ملک اقبال تشریف لائے ہیں ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

ایگزیکٹو ممبر میاں نعیم بشیر نے کہاکہ میں گزشتہ میٹنگ میں تجویز دی کہ چولستان میں قحط سالی کی وجہ سے وہاں لوگ مر رہے ہیں پانی نہ ہونے کی وجہ سے مویشی بھی مر رہے ہیں ہم سب نے مل کر اُن لوگوں کی مد د کرنی ہے ہم ذاتی طور پر لوگوں کے پاس جا کر فنڈ اک ٹھا کریں گے۔

سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید انور نے کہا اس سلسلہ مین بہت سی تنظیمیں کام کر رہی ہیں گزشتہ میٹنگ میں میاں نعیم بشیر کی تجویز تھی کہ اس سلسلہ میں بزنس کمیونٹی کو مدعو کیا جائے آج جو کاروباری افراد تشریف لائے ہیں ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

میٹنگ کے شرکا میں سابق سینئر نائب صدر راجہ طلعت محمود، نائب چیئرمین یو وی جی چوہدری سعید احمد، چیئرمین پولیس لائزن کمیٹی ڈاکٹر ظہیر احمد،زاہد حسین، ایگزیکٹو ممبر خبیب نوید، ایگزیکٹو ممبر حافظ وسیم انور، ایگزیکٹو ممبر زاہد چوہان، ایگزیکٹوممبر شیخ اسلام الدین، چیئرمین الیکٹرونک میڈیا کمیٹی حافظ امیتاز بیگ، ممبر محمد علی اور دیگر شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button