جہلم پولیس ان ایکشن، 4 منشیات فروشوں سمیت 10 ملزمان گرفتار

جہلم: کامران ممتاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، 4 منشیات فروشوں سمیت 10 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش عامر ارشد ولد ارشد حسین ساکن ٹاہلیانوالہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 300 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 300 روپے برآمد جبکہ یوسف مسیح ولد سردار مسیح ساکن محلہ ہجویری کالا گجراں جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 146 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے منشیات فروش ملزم کامران ولد رحیم بخش ساکن شانتی نگر جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 120 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم اسد رضوان ولد سلطان احمد ساکن چک جانی پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سٹی پولیس اور تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرایہ داری کوائف کا اندراج تھانے میں نہ کروانے پر 6 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم کامران ممتاز نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button