گورنمنٹ البیرونی کالج پنڈدادنخان کا بارہویں جماعت کا طالب موٹرسائیکل کی ٹکر سے جاں بحق

پنڈدادنخان: ڈھنگوال بس سٹاپ پر حادثے کا شکار ہونے والا گورنمنٹ البیرونی کالج پنڈدادنخان کا طالب علم انتقال کر گیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈھنگوال بس سٹاپ پر گورنمنٹ البیرونی کالج پنڈدادنخان کا بارہویں جماعت کا طالبعلم محمد اسماعیل موٹر سائیکل کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا۔

طالب علم کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسلام آباد ہسپتال ریفر کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button