ووٹوں کا اندراج؛ الیکشن کمیشن نے ڈسپلے سنٹرز کی آخری تاریخ میں 30 جون تک توسیع کر دی

جہلم: ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر غلام عباس کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ڈسپلے سنٹرز کی آخری تاریخ 19 جون مقرر کر رکھی تھی، اب الیکشن کمیشن نے ڈسپلے سنٹرز کی آخری تاریخ میں 30 جون تک توسیع کر دی۔

انہوں نے کہا کہ عوام اب اس سہولت سے مزید کچھ دن اور فائدہ اٹھا سکیں گے اور اپنے قریبی ڈسپلے سنٹرز پر جا کر ووٹ کا اندراج تبدیلی اور درستگی کروا سکیں گے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جہلم نے بتایا کہ اگر کسی بھی ووٹرز کو کوئی شکایت درپیش ہو تو وہ دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن میں اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں، ان کی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ڈسپلے سنٹرز کی آخری تاریخ 30 جون مقرر کر دی گئی ہے۔

انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ آج ہی اپنے ووٹ کی تصدیق کے لئے 8300 پر میسج کریں اور ووٹ کا اندراج ،تبدیلی اور درستگی جو بھی مطلوب ہواپنے قریبی ڈسپلے سنٹرز پر جا کر کرواسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button