دینہ میں چار نامعلوم مسلح ڈکیت شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار

دینہ میں دن دیہاڑے 4 نامعلوم مسلح نقاب پو ش موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے فائرنگ کرتے ہو ئے شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے، واردات کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس ، آئے روز مو ٹرسائیکل چو ری و چھیننے کی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار۔

تفصیلات کے مطابق دینہ قائد اعظم ٹاؤن چونگی نمبر 5 کے رہائشی حاجی ارشد محمود ولد عبدالخالق گھر سے شو روم پر کھانا دینے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ گلی میں ٹاور کے قریب 2مو ٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہو ئے جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہو ئے موٹر سائیکل 125مالیتی ڈیڑھ لاکھ کا چھین کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔

ڈاکو دیدہ دلیری کے ساتھ فائرنگ کرتے ہو ئے با آسانی کے ساتھ موٹر سائیکلوں پر روانہ ہو گئے ،علاقہ میں خوف و ہراس ، یاد رہے کہ آئے روز موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

عوام نے ڈی پی او جہلم سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button