جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 منشیات فروش گرفتار

جہلم: کامران ممتاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3 منشیات فروش گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروش احسان احمد ولد محمد خان ساکن مرید کے ضلع شیخوپورہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 130 گرام چرس برآمد، ذیشان شاہ ولد سلیمان شاہ ساکن ٹاہلیانوالہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد اور نعمان ارشد ولد ارشد یوسف ساکن شمالی محلہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button