محتسب پنجاب کی ضلع جہلم کے شہریوں کی داد رسی، 15 لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگیاں کروا دیں

جہلم: محتسب پنجاب میجر (ریٹائرڈ) اعظم سلیمان خان نے شکایت کنندگان کی دادرسی کرتے ہوئے انہیں رقم کی ادائیگیاں کروائیں۔

محتسب پنجاب میجر (ریٹائرڈ) اعظم سلیمان خان نے ضلع جہلم کے شکایت کنندگان /سائلین کی دادرسی کرتے انہیں جی پی فنڈ، پنشن، فیملی پنشن، منہاشدہ پنشن کی بحالی وغیرہ کی مد میں مبلغ پندرہ لاکھ اڑتیس ہزار دو سو بانوے روپے کی ادائیگیاں کروائیں جس پر شکایت کنندگان نے دفتر محتسب پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button