جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 منشیات فروش گرفتار

جہلم: کامران ممتاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 4 منشیات فروش گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش ملزمان گل محمد ولد فضل احمد ساکن میرا دینہ اورعلی رضا ولد نوکر علی ساکن کھرالہ جہلم کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 10/10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد اعظم ولد محمد حسین ساکن جسوال جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1 بوتل شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم علی عباس ولد عبد الرزاق ساکن ساکن سلیمان پارس جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 120 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button